ابنا: سعیدجلیلی نے آج عراق کے نائب صدر خضیر الخزاعی سے ملاقات میں کہا کہ امریکہ جیسا کہ دعوے اور پروپگينڈا کرتا ہے ویسا نہیں ہے بلکہ وہ کمزور ہوچکا ہے اور عراق میں اس کی شکست اس کا ایک واضح نمونہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ عراق اتحاد و یکجہتی کے سائے میں آگے بڑھتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران و عراق ترقی کی منازل طے کررہے ہیں جبکہ امریکہ زوال کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا اس صورتحال سے علاقے کی قوموں کے تابناک مستقبل کا پتہ چلتا ہے۔
اس ملاقات میں عراق کے نائب صدر نے ایران کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی اپنے ملک کی خواہش ظاہر کی اور کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات عالم اسلام اور علاقے کے فائدے میں ہیں۔....... /169